۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
مولانا سبط محمد شبیر قمی

حوزہ/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے توہین قرآن پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی دشمن کا آلہ کار ہے جو اپنے حقیر مفادات کے خاطر ملت تشیع کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سرینگر/ پیروان ولایت جموں وکشمیر کے سربراہ مولانا سبط محمد شبیر قمی نے توہین قرآن پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وسیم رضوی دشمن کا آلہ کار ہے جو اپنے حقیر مفادات کے خاطر ملت تشیع کو بدنام کرنے کی کوششیں کررہا ہے۔

انہوں نے وسیم رضوی کو پالتو کتے سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ایک سوچی سمجھیں سازش کے تحت استعمال کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن نازل کرنے والا زات بابرکت اس کا محافظ ہے وسیم لعنتی جیسے ناپاک اور درندہ صفت انسان قرآن کریم کا زرا برابر بھی بگاڑ نہیں سکتا۔

انہوں نے کہا اربوں مسلمانوں کے دلوں کی دھڑکن قرآن مجید ہے دنیا کی کوئی طاقت اس کا ایک لفظ بلکہ ایک حرکت بھی حزف کرنے کی طاقت نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کی بے حرمتی محمد و آل محمد ص کی بے حرمتی ہے لہذا کسی بھی صورت میں ایسے افراد کو برداشت نہیں کیا جائے گا جو قرآن و اہلبیت کی بے حرمتی کے مرتکب ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ وسیم رضوی کو مسلمانوں کے صفوں میں تفرقہ پیدا کرنے کی زمہ داریاں سونپی گئی ہیں لیکن امت اسلامیہ متحد ہیں جو اس طرح کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .